آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جشن کا یہ پروگرام حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہند کی جانب سے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز قرائت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعدبچیوں کے گروپ’’خورشید ہشتم‘‘ اور’’مہر طوبیٰ‘‘ نے منقبتیں اور قصیدے پڑھے ،پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے خانم مرضیہ بتول نے ’’اعلان ولایت امیرالمؤمنین حضرت علی(ع)‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اعلان رسول خدا(ص) نے ’’من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ‘‘ کی عبارت کے ساتھ کیا۔
مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس اعلان کے بعد امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانشینی کے حوالے سے کسی قسم کا شک و شبہ باقی نہ رہے اس کے لئے تمام حاضرین نے امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی بیعت کی ، اس دن آیہ اکمال دین کے نزول سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہرمسلمان کا دین ولایت قبول کرنے سے مکمل ہوگا۔
واضح رہے کہ غدیر کے موضوع پر ثقافتی۔مذہبی مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں جیتنے والے افراد کو انعامات اور متبرک تحائف سے نوازا گیا۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں ’’بانوی علوی‘‘ کے عنوان سے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو زبان خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی
رمز الخبر 6639
تعليقك